جمعہ, نومبر ۷, ۲۰۲۵
6.1 C
Srinagar

کچھ پیشہ ورانہ کورسوں میں خالی نشستں،چیف سیکرٹری نےکیا تشویش کا اِظہار

تجزیہ کرنے اوراِصلاحی اقدامات کرنے پر زور

سری نگر/چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشن (بی او پی اِی اِی)کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں اُنہوںنے یوٹی میںیہاں کے کالجوں کی طرف سے پیش کردہ اِنجینئرنگ اور بی ایڈ سمیت مختلف پیشہ ورانہ کورسوں میں داخلوں کے دستیاب سلاٹس کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال پر زور دیا۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری جی اے ڈی ، کمشنر سیکرٹری آئی ٹی، سیکرٹری صحت و طبی تعلیم، سیکرٹری ایس ڈی ڈی، سیکرٹری اے آر آئی اینڈ ٹریننگز، چیئرپرسن بی او پی اِی اِی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے پروفیشنل بورڈ کی طرف سے داخلوں کے عمل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ ان وجوہات کا جائزہ لیں جن کے نتیجے میںیہاں کے پروفیشنل کالجوں کی جانب سے پیش کئے جانے والے کچھ کورسوںمیں کمی واقع ہوتی ہے۔اُنہوں نے اس رجحان کے پیچھے کی وجوہات کا تفصیلی تجزیہ کرنے اور اس کا جلد از جلد اِزالہ کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے اس صورتحال کا سامنا کرنے والے کورسوں اور کالجوں کی فہرست بنانے اور ان مخصوص تجارتوں میں تربیت فراہم کرنے کے لئے دستیاب فیکلٹی ، بُنیادی ڈھانچہ اور دیگر ذیلی سہولیات کا جائزہ لینے کی بھی تجویز دی۔اَتل ڈولو نے محکمہ اعلیٰ تعلیم پر زور دیا کہ وہ طلبا¿ میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مزید کوششیں کریں تاکہ ان کالجوں میں کوئی نشست خالی نہ رہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اُمیدوار پیشہ ورانہ کورسوں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے جموں وکشمیریو ٹی سے باہر جا رہے ہیں ،لہٰذا اَب وقت آگیا ہے کہ وہ خود کا جائزہ لیںاور جہاں بھی ضروری ہو اِصلاحی اَقدامات کریں۔ چیف سیکرٹری نے بورڈ کے لئے آن لائن کونسلنگ پورٹل کی ترقی کا بھی نوٹس لیا ۔ اُنہوں نے اسے جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت دی تاکہ اگلے سیشن سے داخلے صرف اس پورٹل کے ذریعے ہی کئے جاسکیں۔ چیئرپرسن جے کے بی او پی اِی اِی مینو مہاجن نے داخلہ کے عمل کے بارے میں میٹنگ کو جانکاری دی کہ ہدایات کے مطابق بقیہ نشستوں کوپُر کرنے کی ٹائم لائن جاری کی گئی ہے اور اس مہینے کی 31 تاریخ تک توسیع کی گئی ہے ۔ اُنہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ جموں وکشمیریو ٹی کوٹے کے تحت ایم بی بی ایس کی 1,107 نشستوں میں سے صد فیصد داخلے ہو چکے ہیں۔ اِسی طرح بورڈ نے بی ڈِی ایس ، ایم ڈِی ایس ، بی اے ایم ایس ، بی یو ایم ایس ، بی پی ٹی ، بی ایس سی نرسنگ کورسوں میں تقریباً تمام نشستوں کو کونسلنگ کے عمل کے ذریعے پُر کی تھیں۔
مزید جانکاری دی گئی کہ سرکاری کالجوں میں تقریبا ً600 نشستوں والے بی ای ، بی ٹیک جیسے کورسوں اور سرکاری اِداروں میں 330 نشستوں والے بی ایڈ جیسے کورسوںمیں اَب تک 410 اور 229 نشستیں پُر ہوچکی ہیں۔
یہ بھی اِنکشاف کیا گیا کہ طلبا¿ کی آسانی کے لئے کٹ آف کی تاریخ میں توسیع کے علاوہ داخلے کے عمل میں کچھ رعایتیں دی گئیں۔ میٹنگ میں مزید کہا گیا کہ بھرپور معلوماتی مہم بھی شروع کی گئی ہے تاکہ ان اِداروں کی استعداد کار کو بہتر طریقے سے اِستعمال کیا جاسکے اور وہاں کوئی نشست خالی نہ رہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img