جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے سرانو علاقے میں آئی ای ڈی کو برآمد کرکے بعد ازاں ناکارہ بنایا گیا۔
اطلاعات کے مطابق پیر کے روز سیکورٹی فورسز کے اہلکار معمول کی چیکنگ پر تھے کہ اس دوران اُن کی نظر ایک آئی ای ڈی پر پڑی ۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقے کو محاصرے میں لے کر لوگوں کے چلنے پھرنے پر پابندی عائد کی۔
ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکارڈ نے بعد ازاں آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا یا۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔





