بدھ, نومبر ۱۲, ۲۰۲۵
11.1 C
Srinagar

جموں و کشمیر کی معروف ادبی تنظیم ساگر کلچرل فورم کی طرف سے ادبی کانفرنس کا انعقاد

سری نگر: جموں و کشمیر کی معروف ادبی و ثقافتی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکر کی طرف سے جمعرات کو بابا ریشی ٹنگمرگ میں ایک عظیم الشان ادبی کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا گیا کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت معروف نعت گو شاعر گلشن وارثی کو حاصل ہوٸی کانفرنس دو نشستوں پر مبنی تھی پہلی نشست میں کشمیری زبان کے معروف صوفی شاعر پیر غلام محی الدین شاہ کے دو شعری مجموعات ’عشقنی آولنی‘ اور ’دردچ کتھ‘ کی رسم رنماٸی انجام دی گٸی اس نشست کی صدارت معروف شاعر رنجور تلگامی نے۔
دوسری نشست میں ایک عالی شان ملٹی لینگول مشاعرہ منعقد ہوا جس کی صدارت معروف شاعر غلام علی پمپوش نے کی مشاعرے میں دو درجن سے زاید شاعروں نے اپنا کلام پیش کیا۔

کانفرنس میں شاعروں، قلم کاروں اور عام لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

فورم کے سرپرست اور کشمیری زبان کے معروف شاعر ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کی۔

جن شاعروں نے مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا ان میں منتظر یوسف احد غمگین وسیم علی قاظم قیوم ترکولبلی تفیل ارشد گلشن وارثی مجروح کشمیری عادل ڈار پیر غلام محی الد*منظور احمد گناٸی تنویر احمد شاہ ہاشم الدین قاضی ساگر نظیر الطاف احمد میر اور مقصود احمد شاہ قابل ذکر ہے۔
نظامت کے فرائض معروف کشمیری شاعر مجید کانلی نے انجام دیے جبکہ آخر پر بشیر زوگیاری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img