ماسکو: ماسکو اور دوحہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے دورہ قطر کی تاریخ کے ساتھ ساتھ قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کے دورہ روس کے وقت کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔ یہ اطلاع روس میں قطر کے سفیر احمد بن ناصر بن جاسم الثانی نے اسپوتنک کو دی۔
انہوں نے کہا کہ درحقیقت پوتن نے قطر کے امیر کو دعوت نامہ دیا تھا۔ قطر کے امیر نے اپنی طرف سے صدر پوتن کو دورہ قطر کی دعوت دی لیکن تاریخیں ابھی زیر بحث ہیں۔
پوتن اور الثانی کی آخری ملاقات جولائی کے شروع میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران آستانہ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد الثانی نے روس کے دورے کی دعوت قبول کی اور اس کے نتیجے میں پوتن کو مناسب وقت پر قطر کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔
یو این آئی