پیر, اکتوبر ۱۴, ۲۰۲۴
16.3 C
Srinagar

اقتدار کی خاطر نیشنل کانفرنس بی جے پی کے ساتھ بھی سرکار بنا سکتی ہے :انجینئر رشید

سری نگر:عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ انجینئر رشید نے منگل کے روز شمالی کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر آکر اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس اقتدار کی بھوکی ہے اور وہ بھاجپا کے ساتھ سرکار بنانے سے بھی گریز نہیں کرئے گی۔

ان باتوں کا اظہار موصوف نے اپنا ووٹ کا سٹ کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے آج ایک اہم دن ہے کیونکہ ووٹنگ عمل سے ہی بدلاو لایا جاسکتا ہے۔

انجینئر رشید نے کہا کہ لوگوں کو اگر مصیبتوں سے نجات چاہئے تو انہیں سوچ سمجھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ اگر بی جے پی اور عمر عبداللہ کو لگا کہ انجینئر رشید کو زیادہ سیٹیں ملے گی تو نیشنل کانفرنس بھاجپا کے ساتھ سرکار بنانے سے بھی گریز نہیں کرئے گی کیونکہ این سی اقتدار کی بھوکی ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جس طرح سے محبوبہ مفتی نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملا کر کشمیریوں کو مصیبتوں میں ڈالا اسی طرح نیشنل کانفرنس بھی قتدار کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نیا کشمیر یہاں کے لوگوں کی شرائط پر بنے گا لیکن اس کے لئے لوگوں کو بدلاو کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کرنا چاہئے۔

غیر ملکی سفیروں کی دوسرے مرحلے پر سری نگر آمد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انجینئر رشید نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ پوری دنیا کے لوگ یہاں آکر دیکھیں کہ کشمیر میں کیا ہور ہا ہے۔

بارہ مولہ کے ممبر پارلیمان نے کہا:’کشمیر کے لوگ امن چاہتے ہیں لیکن ہمیں ان لوگوں کی بھی بات کرنی چاہئے جو جیلوں میں اس وقت مقید ہیں جن میں ہماری بہنیں بھی شامل ہیں۔ ‘

عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ کے مطابق اگرسچ بولنا جرم ہے تو میں یہ جرم بار بار کرتا رہوں گا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img