جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
0.5 C
Srinagar

این ڈی پی ایس کیس میں بڑی کامیابی، مزید ملزمان گرفتار،ممنوعہ مواد بر آمد: سوپور پولیس

سری نگر: ایک این ڈی پی ایس کیس میں فالو اپ کارروائی کے دوران سوپور پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مزید ملزموں کو گرفتار کیا ہے اور بڑی مقدار میں ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پولیس اسٹیشن سوپور میں درج این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات اور بی این ایس کے دفعہ 281 کے تحت ایف آئی آر زیر نمبر 23/2026 کی تفتیش کے دوران پہلے سے گرفتار ملزموں کے انکشاف کی بنیاد پر سو پور پولیس نے دو مزید افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدہ افراد کی شناخت محمد عمر ڈار ولد غلام نبی ڈار اور نثار احمد بٹ عرف شانو ولد معراج الدین بٹ ساکنان نسیم باغ سوپور کے طور پر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان کے انکشاف پر ان کے قبضے سے کوڈین فاسفیٹ کی بوتلیں معقول مقدار میں بر آمد کی گئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں ملزموں کو کیس میں با قاعدہ طور پر گرفتار کیا گیا جبکہ منشیات کی سپلائی چین کے آگے اور پیچھے کے روابط کا سراغ لگانے کے لئے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریاں اور بر آمد گیاں متوقع ہیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایک علاحدہ کارروائی میں پولیس پوسٹ ہڈی پورہ نے ہڈی پورہ کراسنگ پر ناکہ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو دھر لیا جس نے پولیس کو دیکھ کر جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چرس جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا گیا۔ملزم کی شناخت فاروق احمد ملا ولد عبدالرحیم ملا ساکن ہڈی پورہ کے طور پر کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن ڈنگی وچھی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img