جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
0.5 C
Srinagar

کشمیر میں ماہ فروری کا آغاز برف وباراں سے ہونے کا امکان

سری نگر: محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے مہینے یعنی ماہ فروری کا آغاز برف و باراں ہونے سے امکان ہے۔

متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 30 اور 31 جنوری تک موسم جزوی ابر آلود مگر مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں ایک اور مغربی ہوا کی لہر کے داخل ہونے کے نتیجے میں وادی میں یکم اور 2 فروری کو کہیں کہیں ہلکی برف باری اور بارشوں کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 3 سے 6 فروری تک موسم جزوی ابر آلود مگر عام طور پر خشک رہ سکتا ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں بتایا کہ یکم اور 2 فروری کو کچھ پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے بھاری برف باری یا بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے ٹرانسپورٹروں اور مسافروں سے کہا ہے کہ وہ انتظامیہ اور ٹریفک حکام کے مشوروں کے مطابق اپنے سفر کا منصوبہ بنائیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img