جمعرات, جنوری ۱۵, ۲۰۲۶
9.7 C
Srinagar

یوم فوج: منوج سنہا، لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما کی جوانوں کو مبارکباد

سری نگر،: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے جمعرات کو یوم فوج کے موقع پر فوجی جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کی۔

منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں یوم فوج پر تمام فوجی جوانوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘بھارتی فوج جرات،نظم وضبط اور بے لوث خدمت کی اعلیٰ ترین روایات کی روشن مثال ہے’۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘قوم مادر وطن کے لئے عظیم قربانی دینے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی بے مثال بہادری، شجاعت اور فرض شناسی پر ہمیشہ شکر گذار رہے گی’۔
فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پراتیک شرما نے یوم فوج پر تمام فوجی جوانوں، سابق فوجیوں اور ان کے اہلخانہ کو مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا: ‘آئیے شہدا کی قربانیوں کو یاد کریں اور بہادر جوانوں کی شجاعت کی سراہنا کریں تاکہ بھارتی فوج کی جرات، بہادری اور وابستگی کی وراثت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے’۔
قابل ذکر ہے کہ ملک میں ہر سال 15 جنوری کو یوم فوج منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد اس موقع کو یاد کرنا ہے جب 1949 میں فیلڈ مارشل کے ایم کریاپا نے برطانوی کمانڈر اِن چیف جنرل سر ایف آر آر بُچر سے ہندوستانی فوج کی کمان سنبھالی تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img