پیر, ستمبر ۱۵, ۲۰۲۵
20.9 C
Srinagar

عراقی شیعہ ملیشیا نے امریکی افواج پر حملے کی دی دھمکی

بغداد: عراقی شیعہ ملیشیا کتائب حزب اللہ نے بدھ کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیل نے عراق پر حملہ کیا تو وہ امریکی فوجی موجودگی پر حملہ کر دے گا۔
ایران کی حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا کے سیکورٹی لیڈر ابو علی العسکر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عراقی فضائی حدود میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے شدید سرگرمیاں دیکھی جا رہی ہیں، جو ’’عراق کے خلاف صیہونی (اسرائیلی) کے حملے کے امکان کی نشاندہی کرتی ہے۔ ‘‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’اس کے مطابق، کتائب حزب اللہ اپنے انتباہ کا اعادہ کرتا ہے کہ اس کا ردعمل صرف اسرائیل تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ اس میں پوری امریکی موجودگی شامل ہوگی۔‘‘

العسکر نے عراق میں شیعہ ملیشیا گروپ اسلامی مزاحمت سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی کارروائیوں کی تعداد اور پیمانے اور اسرائیل کے لیے خطرے کی سطح کو بڑھائے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img