ہفتہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۵
21.6 C
Srinagar

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر سخت سیکورٹی بند و بست

سری نگر:جموں و کشمیر میں بدھ کو ہونے والی دوسرے مرحلے کی پولنگ کے پیش نظر ان علاقوں جہاں پولنگ ہونے والی ہے، میں سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ پائین شہر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں اطلاعات کے مطابق انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جموں و کشمیر کی کل 90 سیٹوں میں سے چھ اضلاع کی 26 نشستوں پر بدھ کے روز پولنگ ہوگی جن میں سے کشمیر میں 15 جبکہ جموں صوبے میں 11حلقوں پرووٹ ڈالے جائیں گے۔

پر امن اور ہموار پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے حکام نے ان علاقوں جہاں پولنگ ہونے والی ہے، میں سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کیا ہے اور مختلف مقامات پر چیک پوائنٹس بھی قائم کئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کو ٹالنے کے لئے بعض علاقوں میں نگرانی کو سخت کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا لوگوں کی نقل و حمل پر نظر رکھنے کے لئے اسٹریٹجک چوکیاں قائم کی گئی ہیں جبکہ فضائی نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں اور ڈرونز کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

جموں و کشمیر میں جن اضلاع میں دوسرے مرحلے کے لئے بدھ کو پولنگ ہو رہی ہے ان میں سری نگر، بڈگام ، گاندربل ،ریاسی، راجوری اور پونچھ شامل ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img