جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
31.6 C
Srinagar

جموں میں دو چور گرفتار، مسروقہ مال بر آمد:پولیس

جموں: جموں وکشمیر پولیس نے جموں کے بٹھنڈی علاقے میں دو چوروں کو گرفتار کرکے مال مسروقہ بر آمد کیا ہے۔ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ جموں پولیس نے بٹھنڈی میں دو چوروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے 8 لاکھ روپیے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بر آمد شدہ مال مسروقہ میں ایک آلٹو کار اور کچھ الیکٹرانک سامان شامل ہے۔

موصوف ترجمان نے ملزموں کی شناخت اشوک کمار اور سونو سنگھ کے طور پر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران گرفتار شدگان نے کئی چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔

پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

 

 

Popular Categories

spot_imgspot_img