جمعہ, نومبر 27, 2026
8.8 C
Srinagar

وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کا پیرزادہ محمد سید کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

جموں، 27 نومبر: وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے اننت ناگ کے رکنِ اسمبلی اور سابق وزیر پیرزادہ محمد سید کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

سینئر کانگریس رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ نے عوامی خدمت کے شعبے میں ان کے طویل اور نمایاں سیاسی سفر کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیرزادہ محمد سید نے جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔پیرزادہ محمد سید کی عمر 73 برس تھی۔ وہ جمعرات کی شام مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

وزیرِ اعلیٰ نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور حامیوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

Popular Categories

spot_imgspot_img