کولگام: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے پانی پورہ گائوں میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں ایک دو منزلہ مکان تباہ ہوگیا۔ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے پانی پورہ علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب قریب دو بجے رشید نجار نامی شخص کے دومنزلہ مکان سے آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے چشم زدن میں مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ گرچہ فائر ٹنڈرس نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو قابو میں کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا لیکن مکان کو کافی نقصان پہنچا۔
تاہم اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے.مقامی لوگوں نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے سارا گھریلو مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکینوں کے لئے نہ پہننے کے لئے کچھ بچا ہے اور نہ کھانے پینے کی کوئی چیز بچی ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ متاثرہ کی فوری اور بھرپور مدد کرے تاکہ انہیں مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔