ہفتہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۵
28.5 C
Srinagar

منوج سنہا کی وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے وزیر اعظم کی اچھی صحت اور عمر درازی کے لئے دعا کی۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے منگل کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں وزیر اعظم نریندر مودی جی کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘میں ان کی اچھی صحت اور عمر درازی کے لئے دعا گو ہوں’۔ان کا پوسٹ میں کہنا ہے: ‘وزیر اعظم کا لوگوں کی خدمت کے لئے مثالی عزم اور لگن ہم سب کو تحریک دیتی ہے’۔لیفٹیننٹ گورنر نے دعا کی کہ قوم وزیر اعظم کی متحرک قیادت میں ترقی کی نئی بلندیوں کو طے کرے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img