ہفتہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۵
24.1 C
Srinagar

ووٹ ڈالنا لازم ،انتظامات بھی ضروری

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ کل یعنی 18ستمبر کو ہونے جارہا ہے، جس میں 24اسمبلی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں کلگام،شوپیاں،پلوامہ ، اننت ناگ ، ڈوڈہ ،رام بن اور کشتواڑ شامل ہے۔جہاں تک وادی کشمیر کا تعلق ہے ،یہاں زمین دار اس وقت اپنے کھیتوں میں شالی کاٹنے میں مصروف ہیں اور باغ مالکان بھی اپنے باغوں میں میوہ اُتار رہے ہیں ۔ادھر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ بکروال لوگ اپنے مال مویشیوں کو لیکر سفر میں ہیں، وہ وادی سے جموں ،راجوری اور پونچھ کی جانب کوچ کرر ہے ہیں ۔جہاں تک ووٹ ڈالنے کا تعلق ہے، یہ 5برسوں کے بعد ایک بار پھرعام لوگوںکو موقع مل رہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی اور ترقیاتی تقدیر کا فیصلہ اپنے ووٹ کے ذر یعے سے کر سکیں اور اپنے حقیقی نمائندے چن سکےں جو آنے والے پانچ برسوں کے دوران اُن کے مسائل حل کر یں گے۔جہاں تک جموں کشمیر کا تعلق ہے یہاں کے عوام کو یہ موقع 10برسوں کے بعد فراہم ہو رہا ہے کیونکہ یہاں دس برسوں تک گورنر راج رہا، جس دوران انہیں اپنے سیاسی نمائندے منتخب کرنے کا موقع نہیں ملا نہ ہی انہیں سرکاری افسران تک رسائی کا موقع بہتر ڈھنگ سے مل سکا۔اب جبکہ انہیں یہ موقع دس سال کے بعد ملا ہے عوام کو یہ موقع ہرگز ضائعنہیں کرنا چاہیے بلکہ پولنگ کے روز اپنے تمام کام ترک کر کے پہلے پولنگ سٹیشنوں پر حاضری دیکر اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہیے کیونکہ یہ موقع انہیں دوبارہ برسوں کے بعد ملے گا ۔اگر وہ اپنا ووٹ ضائع کرتے ہیں ،تو اُس صورت میں ان کے لئے وہ نمائندہ کامیاب ہو جائے گا ،جو اُن کی مرضی کے مطابق نہیں ہو گا۔جہاں تک بکروالوں اور دیگر خانہ بدوش لوگوں کا تعلق ہے، اُن کے لئے سرکار اور انتخابی کمیشن کو موبائل پو لنگ مراکز کا انتظام کرنا چاہئے تاکہ جس جگہ پر وہ دوران صفر ہونگے وہ اُسی جگہ پر اپنے ووٹ کا استعمال بغیر کسی پریشانی کے کر سکےں ۔کھیت کھلیانوں میں کام کررہے زمینداروں اور باغوں میں کام کررہے مزدورں اور کسانوں کو بھی چند گھنٹے کام ترک کر کے پولنگ مراکز کا رُخ کرنا چاہئے اور اپنے ووٹ کا بغیر کسی خوف و ڈر کے استعمال کرنا چا ہیے، تاکہ اُن کے اپنے من پسند نمائندے کامیاب ہو کر اُن کی آواز بن کر ایوان ِاسمبلی میں اُن کی نمائندگی کرسکےں۔انتخابی کمیشن کو بھی اس حوالے سے پولنگ مراکز پر بہتر سے بہتر انتظام کرنا چا ہیے اور تعینات عملے کو بھی بغیر کسی طوالت کے ووٹران کا وقت ضائع کئے بغیر جلدی سے ووٹران کو فارغ کرنا چاہئے، تاکہ وہ ووٹ ڈالکر اپنے اپنے کام انجام دے سکیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img