ہفتہ, ستمبر ۱۳, ۲۰۲۵
28.5 C
Srinagar

صدرجمہوریہ ہند مرمو نے وزیر اعظم مودی کو ان کی74 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی

نئی دہلی : صدرجمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی 74 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔
محترمہ مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں کہا ’’ آپ نے اپنی شخصیت اور قوّت و صلاحیت کی بدولت غیر معمولی قیادت فراہم کی ہے اور ملک کی خوشحالی اور وقار میں اضافہ کیا ہے۔

میری آرزوہے کہ آپ کے ذریعہ قوم کے جذبے سے کی جا رہی اختراعی کوششوں سے ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے ملک کی خوشحالی اور ان کے تعاون کی تعریف کی۔ایشورسے دعا ہے کہ آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے اور ہمیشہ تندرست اور خوش رہیں۔‘‘

نریندر دامودرداس مودی 17 ستمبر 1950 کو شمالی گجرات کے ضلع مہسانہ کے ایک چھوٹے سے قصبے وڈ نگر میں پیدا ہوئے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img