اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
15.1 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس کی یوتھ ونگ میں توسیع ایڈوکیٹ اشفاق رسول پلہالن کیلئے یوتھ صدر مقرر

سرینگر/ جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس نے پارٹی کی یوتھ ونگ کی تنظیم نو میں توسیع کرتے ہوئے ایڈوکیٹ اشفاق رسول کو پلہالن پٹن کیلئے پارٹی یوتھ ونگ کے صدر مقرر کیا ہے ۔ ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ نوجوانوں کی سیاسیات میں زیادہ سے زیادہ شراکت داری پارٹی کی ترجیح ہے جبکہ پارٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے اور ہر گھر تک پہنچانے کیلئے پارٹی کی یوتھ ونگ کا رول انتہائی اہم ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ پارٹی کی تنظیم نو میں نوجوانوں کا رول کلیدی ہے اور پارٹی ایڈوکیٹ اشفاق رسول کی کارکردگی پر اطمینان اور اعتماد کا اظہا رکررہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایڈوکیٹ رسول کو ذمہ داری تفویض کرنے کا مقصد پارٹی کے ایجنڈے اور منشور کو عام رائے دہندگان تک پہنچانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ توقع ہے کہ ایڈوکیٹ اشفاق رسول پارٹی ذمہ داریوں پر کھرا اتریں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img