ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
17.7 C
Srinagar

کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو ووٹ دے کریں مضبوط بنائیں: ملک ارجن کھرگے کی لوگوں سے اپیل

سری نگر: کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے جموں و کشمیر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو ووٹ دے کر مضبوط بنائیں انہوں نے کہا: ‘لوگ ان جماعتوں کو ووٹ دیں جو سچ بولتی ہیں اور آزادی سے لے کر لوگوں کے ساتھ ہیں’ موصوف کانگریس صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز یہاں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
بی جے پی کی طرف سے نوجوانوں کو 5 لاکھ نوکریاں دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘یہ صرف جملہ ہے انہوں نے پہلے ہر سال دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا اس کا کیا ہوا’۔
انہوں نے کہا: ‘دس سال گذر گئے لیکن ایک لاکھ نوجوانوں کو بھی نوکریاں نہیں دی گئیں’۔
کانگریس صدر نے کہا: ‘ان جماعتوں پربھروسہ مت کرو جو جھوٹ بولتی ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘میں جموں وکشمیر کے لوگوں کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ سچ بولنے والی اور ان پارٹیوں کو جو آزادی سے لے کر ان کے ساتھ ہیں، کو ووٹ دیں’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر کے لوگ کانگریس اور نیشنل کانفرنس کو ووٹ دے کر مضبوط بنائیں’۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img