ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

کور کمانڈر نے کپواڑہ میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا

سری نگر: فوج کی پندرہویں کمان کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے پیرکوکپواڑہ اور ٹنگڈار میں لائن آف کنٹرول پر اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پیرکے روز کور کمانڈر نے ایل او سی کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایل او سی پراگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں سے بات چیت کی۔
اس موقع پر گراونڈ پر تعینات آفیسران نے آپریشنل تیاریوں اور تازہ سیکورٹی صورتحال سے متعلق کور کمانڈر کو بریف کیا۔
اس سے قبل کور کمانڈر کو فوج کے سینئر آفیسران نے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔
کور کمانڈر کو مخالفین کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔
سری نگر نشین دفاعی ترجمان نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا :’چنار کور کمانڈر نے شمالی کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ‘
انہوں نے کہاکہ بعدازاں فوجی کمانڈر نے ٹنگڈار کا دورہ کیا اور وہاں پر آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آفیسران سے آگاہی حاصل کی۔
موصوف ترجمان کے مطابق کور کمانڈر نے ایل او سی پر تعینات افواج کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img