جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

فرانسیسی ساحل کے قریب برٹش چینل میں کشتی حادثہ، 12 تارکین وطن ہلاک

پیرس: برطانوی چینل کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران فرانس کے ساحل پر ایک کشتی کے حادثے میں 12 تارکین وطن کی موت ہو گئی۔

یہ اطلاع فرانسیسی حکومت نے دی ہے۔ فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ فرانسیسی ساحل سے برطانوی چینل کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران ایک کشتی کے حادثے کا شکار ہوجانے سے بارہ تارکین وطن کی موت ہوگئی۔

انہوں نے کہا’’پاس ڈی کیلائس (محکمہ) میں ایک بڑا کشتی حادثہ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 12 افراد کی موت ہو گئی ہے، دو لاپتہ ہیں اور متعدد زخمی ہیں۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش اور متاثرین کی مدد کےھ لئے سبھی ریاستی خدمات فراہم کی گئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین میں زیادہ تر خواتین ہیں۔ آج صبح جس کشتی کو حادثہ پیش آیا وہ 7 میٹر (23 فٹ) سے بھی کم لمبی تھی اور اس میں 70 لوگ سوار تھے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img