جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

یوکرین کے شہر پولٹاوا میں روسی حملے میں 51 افراد ہلاک، 271 زخمی

کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ منگل کو وسطی یوکرین کے پولٹاوا شہر پر روسی میزائل حملے میں کم از کم 51 افراد ہلاک اور 271 دیگر زخمی ہو گئے۔

مسٹر زیلینسکی نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ کچھ لوگ اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں اور جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق روس نے پولٹاوا میں ایک تعلیمی ادارے اور اسپتال پر دو اسکینڈر ایم بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img