بدھ, فروری ۱۸, ۲۰۲۶
12.4 C
Srinagar

جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کو بہت جلد قومی کرکٹ ٹیم میں اہم رول ادا کرتے ہوئے دیکھا جائے گا: عمر عبداللہ

جموں: جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کی کرکٹ ٹیم کو رانجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں کو جلد ہی قومی کرکٹ ٹیم میں نمایاں کارکردگی انجام دیتے ہوئے دیکھا جائے گا۔


انہوں نے کہا: ‘رانجی ٹرافی کوئی اکیلے نہیں جیتتا ہے، یہ پورے ٹیم اور سپورٹ سٹاف کی کامیابی ہوتی ہے’۔
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ”رانجی ٹرافی کوئی اکیلے نہیں جیتتا ہے، یہ پورے ٹیم اور سپورٹ سٹاف کی کامیابی ہوتی ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘میں اپنی اور کشمیر کے لوگوں کی طرف سے ٹیم کو مبارکبا دیتا ہوں’۔


عمر عبداللہ نے کہا: ‘وہ دن دور نہیں ہے جب جموں وکشمیر کے کھلاڑیوں کو ملک کی ٹیم میں ایک اہم رول ادا کرتے ہوئے دیکھا جائے گا’۔واضح رہے کہ جموں و کشمیر کلیانی کے بنگال کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں بنگال پر غالب جیت کے ساتھ پہلی بار رانجی ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img