جمعرات, جولائی ۱۰, ۲۰۲۵
26.5 C
Srinagar

اسمبلی اِنتخابات ۔2024: ضلع سری نگر میں7.74 لاکھ رائے دہندگان اَپنے حق رائے دہی کا اِستعمال کریں گے

ضلع کے 8 حلقوں میں 932پولنگ سٹیشن قائم اور خواتین رائے دہندگان کی تعداد مردوں سے زیادہ


سری نگر/جموں و کشمیر میں اِنتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی دار الخلافائی شہر سری نگر میں 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔سری نگر ضلع میں حتمی اِنتخابی فہرستوں کے مطابق کُل7,74,462 رائے دہندگان ہیں جن میں سے 3,86,654مرد، 3,87,778 خواتین اور 30 خواجہ سرا رائے دہندگان شامل ہیں۔ سری نگر میں 8 اَسمبلی حلقے ہیں جن میں 19 ۔حضرت بل، 20 ۔خانیار، 21 ۔حبہ کدل، 22 ۔لال چوک، 23 ۔چھانہ پورہ، 24 ۔زڈی بل ، 25 ۔عید گاہ اور 26 ۔سینٹرل شالہ ٹینگ شامل ہیں۔الیکشن کمیشن آف اِنڈیا ( اِی سی آئی )نے رائے دہندگان کو آسانی اور بغیر پریشانی اِنتخابی شرکت کی سہولیت فراہم کرنے کے لئے 932 پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے شمولیتی اور شراکتی اِنتخابات کے اَپنے ماضی کے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے خصوصی پولنگ سٹیشن قائم کئے ہیں اور ان میں 8 پنک پولنگ سٹیشن، 8 یوتھ پولنگ سٹیشن، 8 پی ڈبلیو ڈی پولنگ سٹیشن، 5 منفرد پولنگ سٹیشن اور 8 گرین پولنگ سٹیشن شامل ہیں۔کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہے جبکہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی تاریخ 6 ستمبر اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 9 ستمبر 2024 ءہے۔ضلع میں 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 4 اکتوبر 2024 ءکو کیا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img