بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
26.5 C
Srinagar

تاریخی مغل روڑ پر سڑک حادثہ، ایک ہلاک، دیگر 8 افراد زخمی

نیوزڈیسک
سرینگر،: وادی کشمیر کے  ضلع شوپیاں کو راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع سے جوڑنے والے مغل روڈ پر جمعرات کو ایک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
 اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی زیر نمبر (JK12D-1910) آج صبح چندی مڑھ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔  زخمیوں کو سب ڈسٹرکٹ ضلع سرنکوٹ منتقل کیا گیا ،جہاں سے تین شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے جی ایم سی راجوری ریفر کیا گیا۔  ان کی شناخت 23 سالہ لال حسین ولد خادم حسین، 18 سالہ شاہد احمد ولد عبدالحق اور طارق (ڈرائیور) ولد محمد رشید کے نام سے ہوئی ہے۔
 حادثے میں جان بحق ہونے  والوں کی شناخت یاسر احمد ولد منظور احمد کے نام سے ہوئی ہے۔دریں اثناء ایس ڈی ایچ سرنکوٹ میں زیر علاج افراد میں 23 سالہ ظفر اقبال، 25 سالہ شاہنواز احمد، 22 سالہ نثار احمد، 24 سالہ مقصود احمد اور مختار احمد ساکنہ مڑہوٹ شامل ہیں۔ پولیس نے ایک معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img