بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
19.4 C
Srinagar

 جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری

26 سیٹوں کے لیے 25 ستمبر کو ووٹنگ ہوگی۔

نیوزڈیسک

سری نگر،: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے جمعرات کو جموں و کشمیر میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، جس کی ایک کاپی ایشین میل کے پاس موجود ہے، کاغذات نامزدگی  جمع کرنے کی آخری تاریخ 5 ستمبر ہوگی، جب کہ جانچ پڑتال 6 ستمبر کو ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امیدوار 9 ستمبر تک اپنے نامزدگی فارم واپس لے سکتے ہیں۔

دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی، جب کہ تمام مراحل کے نتائج کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

اس مرحلے میں کنگن (ایس ٹی)، گاندربل، حضرت بل، خانیار، حبہ کدل، لال چوک، چھانہ پورہ، جڈی بل، عیدگاہ، سنٹرل شالٹینگ، بڈگام، بیرواہ، خان صاحب، چرار شریف، چاڈورہ، گلاب گڑھ (ایس ٹی)، ریاسی، شری ماتا ویشنو دیوی، کالاکوٹ – سندربنی، نوشہرہ راجوری (ایس ٹی)، بدھل (ایس ٹی)، تھانامنڈی (ایس ٹی)، سورنکوٹ (ایس ٹی)، پونچھ حویلی اور مینڈھر (ایس ٹی) شامل ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img