منگل, جولائی ۸, ۲۰۲۵
21.1 C
Srinagar

راجوری میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان مختصر انکاؤنٹر، آپریشن جاری

جموں،:  جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان مختصر تصادم آرائی ہوئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملی ٹنٹوں کی تلاش کے لئے علاقے میں وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے راجوری کے کھیری مہورہ اور بدھل کے دنتھال علاقے میں بدھ کی رات قریب ساڑھے نو بجے تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا: ‘آپریشن کے دوران رات کے قریب ساڑھے گیارہ بجے کھیری مہورہ کے نزدیک سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا’۔

بتایا جاتا ہے کہ محاصرے میں دو سے تین ملی ٹنٹ پھنسے ہوئے ہیں جن کی تلاش کے لئے سیکورٹی فورسز کی مزید کمک کو طلب کرکے محاصرے کو سخت کر دیا گیا ہے۔بتادیں کہ پیر کی رات ولیج ڈیفنس محافظوں نے راجوری کے نگروٹہ علاقے میں ایک گھر کے نزدیک مشکوک افراد کی نقل وحمل دیکھی تھی جس کے بعد انہوں نے ہوا میں فائر کیا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img