پیر, ستمبر ۸, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

سوڈان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہو گئی

خرطوم،:  سوڈان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں اچانک آنے والے سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 132 ہو گئی ہے۔

سوڈانی وزارت صحت نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا، ’’قدرتی آفت سے مرنے والوں کی تعداد 132 تک پہنچ گئی ہے۔

اس سے قبل سوڈانی حکام نے قدرتی آفت کے باعث 68 ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ متاثرین کی موت مکان گرنے اور ڈوبنے سمیت مختلف وجوہات کی وجہ سے ہوئی۔

شدید بارشوں سے سوڈان کے 10 علاقے متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے شمالی ریاست اور دریائے نیل ریاست سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ مسلسل ہورہی موسلادھار بارش کی وجہ سے 12400 سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img