پیر, ستمبر ۸, ۲۰۲۵
16.8 C
Srinagar

گوٹریس نے پاکستان میں ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی

اقوام متحدہ،: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے پیر کو روزانہ کی بریفنگ میں یہ معلومات دیں۔ انہوں نے کہا، ’’سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 26 اگست کو ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ سیکرٹری جنرل نے زور دیا کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں۔

مسٹر ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا اور پاکستانی حکومت سے کیس کی تحقیقات کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے پر زوردیا کہ مجرموں کو مناسب سزادی جائے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img