جمعرات, ستمبر ۴, ۲۰۲۵
23 C
Srinagar

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات: آج پہلے مرحلے کی 24 سیٹوں کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ

سری نگر: جموں و کشمیر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی 24 سیٹوں کے لئے آج یعنی منگل کو کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہے۔ذرائع کے مطابق آج جو امید وار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کر رہے ہیں ان میں کانگریس کے غلام احمد میر،پی ڈی پی کی التجا مفتی، نیشنل کانفرنس کے الطاف کلو قابل ذکر ہے۔حکام نے اس ضمن میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کے گئے ہیں تاکہ امن و قانون کی صورتحال کو ہر صورت میں بحال رکھا جائے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 28 اگست کو ہوگی جبکہ کاغذات نامزدگی واپس نکالنے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر ہے۔جموں و کشمیر میں تین مرحلوں پر محیط اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو جبکہ دوسرا اور تیسرا مرحلہ بالترتیب 18 ستمبر اور یکم اکتوبر کو منعقد ہوگا جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 اکتوبر کو ہوگی۔

بتادیں کہ جموں وکشمیر میں ایک دہائی کے طویل عرصے کے بعد اسمبلی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img