بدھ, ستمبر ۳, ۲۰۲۵
16.1 C
Srinagar

کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے نو امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

نئی دہلی: کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے نو امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔

کانگریس نے پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری غلام احمد میر کو دورو سے اور سابق ریاستی صدر وقار رسول وانی کو بانہال سے میدان میں اتارا ہے۔

پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے پیر کی رات 12 بجے کے بعد ان امیدواروں کی فہرست جاری کی اور کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے ان امیدواروں کے ناموں کو منظوری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ترال سے سریندر سنگھ چنی، دیوسر سےامان اللہ منٹو، دورو سے غلام احمد میر، اننت ناگ سے پیرزادہ محمد سعید، اندروال سے شیخ ظفر اللہ، بھدرواہ سے ندیم شریف، ڈوڈہ سے شیخ ریاض، ڈوڈا ویسٹ سے ڈاکٹر پردیپ کمار بھگت اور بانہال سے وقار رسول وانی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

نیشنل کانفرنس نے 18امیدواروں کی پہلی فہرست منظر عام پر لائی

 نیشنل کانفرنس نے پیرکو شام دیر گئے پہلے مرحلے کے لیے 18 امیدواروں کی فہرست جاری کی۔پارٹی کے صدر فاروق عبداللہ کی طرف سے منظور کردہ فہرست میں سابق ممبر پارلیمنٹ ریٹائرڈ حسنین مسعودی پانپور سے پارٹی کے امیدوار ہونگے۔

اطلاعات کے مطابق کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان سیٹ شیئرنگ معاملہ سلجھنے کے بعد نیشنل کانفرنس نے امیدواروں کی پہلی لسٹ منظر عام پر لائی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں سابق وزیر محمد خلیل بندھ کو پلوامہ ،غلام محی الدین میر راجپورہ ، شکوت حسین گنائی زینہ وپرہ، شیخ رفیع شوپیاں، سکینہ یاتو ڈی ایچ پورہ، پیرزادہ فیروز احمد دیوسر ، چودھری ظفر احمد ، لارنو، عبدالمجید لارمی اننت ناگ ویسٹ، بشیر احمد ویری بجبہاڑة ، ریاض احمد خان اننت ناگ ایسٹ، الطاف احمد کلو پہلگام ، محبوباقبال بدرواہ، خالد نجیب سہر وردی ڈوڈہ، ارجن سنگھ راجو رام بن، سجاد شاہین بانہال ، سجاد کچلو کشتواڑ اور پوجو ٹھاکر کو پڈر سے منڈیٹ دیا گیا ہے۔بتادیں کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان سیٹ شیئرنگ کا معاملہ سلجھ گیا ہے ۔



Popular Categories

spot_imgspot_img