ہفتہ, اگست ۳۰, ۲۰۲۵
26.2 C
Srinagar

ادھم پور میں سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر ملی ٹنتوں کا حملہ

آفیسر از جاں ، پورے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع

سرینگر /جموں کے ادھم پورضلع میں سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی پر ملی ٹنٹ حملے میںسی آر پی ایف کا آفیسر از جاں ہو گیا ۔ حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق ادھم پورکے چیل رام نگر علاقے میں اس وقت افر اتفری کا ماحول پھیل گیا جب مسلح ملی ٹنٹوں نے سی آر پی ایف کی گشتی پارٹی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلح ملی ٹنٹوں نے گشتی پارٹی پر شدید فائرنگ کی جس کے جواب میں سی آر پی ایف اہلکاروں نے واپسی فائرنگ کی اور طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ کچھ وقت تک جاری رہا ۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ واقعہ میں ایک سی آر پی ایف آفیسر خون میں لت پت وہاں گر پڑا جس کے بعد اگرچہ اس کو علاج کیلئے اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں اسے مردہ قرار دیا گیا ۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مارے گئے آفیسر کی شناخت کلدیپ سنگھ کے بطور ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد پولیس و سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں روانہ کی گئی ہے اور پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img