جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

رشیکیش کا ایمس ملک کے ٹاپ 50 طبی اداروں کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر

دہرادون: اتراکھنڈ کے رشی کیش میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) نے ملک کے 50 بہترین طبی اداروں میں 14 واں مقام حاصل کیا ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوشنل رینکنگ فریم ورک (این آئی آر ایف) نے پیر کو ملک کے سرفہرست 50 طبی اداروں کی فہرست دی ہے۔ اس میں اتراکھنڈ کے رشی کیش میں واقع آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کو ملک کے منتخب 50 طبی اداروں میں 14 واں مقام دیا گیا ہے۔ پچھلی بار ایمس رشیکیش 22 ویں نمبر پر تھا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر مینو سنگھ نے اسے ٹیم ورک کے ذریعے کی گئی محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اس بار بہترین میڈیکل کالجوں کی فہرست میں ایمس دہلی 94.46 کے اسکور کے ساتھ ملک میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ ایمس رشیکیش نے گزشتہ سال کے مقابلے اس بار بہتری کی ہے اور 63.16 کے اسکور کے ساتھ 14 واں مقام حاصل کیا ہے۔ اگر ہم پردھان منتری سواستھ سرکشا یوجنا کے تحت بنائے گئے تمام 6 ایمس اداروں کی بات کریں تو ایمس رشیکیش ان میں پہلا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

واضح رہے کہ این آئی آر ایف کئی زمروں میں ملک کے تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کرتا ہے، سال 2016 میں این آئی آر ایف کی درجہ بندی شروع کی گئی تھی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img