جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

ترن تارن بارڈر پر بی ایس ایف نے پاکستانی درانداز کو ہلاک کیا

جالندھر:  چوکس بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے پیر کی رات پنجاب کے ترن تارن ضلع میں سرحد پار سے ہندوستانی علاقے میں دراندازی کی کوشش کرنے والے ایک دہشت گرد کو مار گرایا۔


بی ایس ایف پنجاب فرنٹیئر پبلک ریلیشن آفیسر نے منگل کے روز کہا کہ بی ایس ایف نے یوم آزادی کے موقع پر ہائی الرٹ کے باوجود دراندازی کے دہشت گرد – سنڈیکیٹ کے ناپاک ارادوں کو ایک بار پھر ناکام بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ کل رات تقریباً 08:36 بجے ڈیوٹی پر موجود بی ایس ایف جوانوں نے ایک پاکستانی درانداز کی مشتبہ سرگرمی دیکھی، جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خفیہ طور پر بین الاقوامی سرحد کو عبور کرکے ضلع ترن تارن کے گاؤں ڈل کے قریب سرحدی علاقے میں سرحدی حفاظتی باڑ کی طرف بڑھنا شروع کر دیا۔


افسر نے بتایا کہ چوکس بی ایس ایف اہلکاروں نے فوری طور پر درانداز کو چیلنج کیا، لیکن وہ نہیں رکا اور سرحدی حفاظتی باڑ کی طرف بڑھتا رہا۔ خطرے کو محسوس کرتے ہوئے اور آنے والے یوم آزادی کے پیش نظر سرحد پر ہائی الرٹ کی صورتحال کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیوٹی پر موجود جوانوں نے آگے بڑھنے والے درانداز پر گولی چلائی جس سے وہ مارا گیا۔


یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img