جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

‘ نیوکلیئروارمنگ’ زمین کے لیے سب سے بڑا خطرہ: ٹرمپ

واشنگٹن،: سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پیر کو کہا کہ زمین کے لئے ‘گلوبل وارمنگ’ نہیں بلکہ جوہری جنگ (نیوکلیئر وارمنگ) سب سے بڑا خطرہ ہے۔مسٹر ٹرمپ نے ارب پتی کاروباری ایلون مسک کے ساتھ ’ایکس‘ پر ایک انٹرویو میں کہا، ’’سب سے بڑا خطرہ گلوبل وارمنگ نہیں ہے، سب سے بڑا خطرہ نیوکلیئر وارمنگ ہے۔ انہوں نے روس، چین اور شمالی کوریا سمیت مختلف جوہری طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت کو اجاگر کیا۔

آئندہ صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ روس اور چین کو اتحاد بنانے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img