اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں 7 اگست تک رک رک کر بارشوں کا امکان: محکمہ موسمیات

سری نگر:  محکمہ موسمیات کے مطابق جموں وکشمیر میں 7 اگست تک مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشوں کا امکان ہے۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں 30 اور 31 جولائی کو مطلع مجموعی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کشمیر میں کئی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیں جبکہ جموں خطے میں بیشتر مقامات پر بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعد ازاں یکم سے 7 اگست تک بھی مطلع عام طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران بھی کشمیر میں کئی مقامات جبکہ جموں خطے کے بیشتر مقامات میں گرج چمک کے ساتھ رک رک کر بارشیں متوقع ہیں۔

محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا کہ تیز بارشوں کے باعث جموں خطے میں کچھ خطرناک مقامات پر سیلابی ریلے،، بادل پھٹنے، زمین کھسکنے اور چٹانیں گر آنے کے امکانات ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img