جمعہ, جولائی ۱۱, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

کشمیر: اونتی پورہ میں آتشزدگی، 4 دکانوں اور ایک رائس مل کو نقصان

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے گلزار پورہ علاقے میں آگ کی ایک شبانہ واردات میں 4 دکان اور ایک رائس مل کو نقصان پہنچا۔

محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اونتی پورہ کے گلزار پورہ علاقے میں آگ کی ایک واردات میں 4 دکان اور ایک رائس مل کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر آگ کو قابو میں کر لیا۔ان کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واردات میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img