ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
19.1 C
Srinagar

قومی جذبات کو سلام ۔۔۔۔۔

کرگل جنگکے 25ویں وجے دیوس کے موقعے پر دراس کرگل میں فوج کی جانب سے شہید مرگ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میںوزیر اعظم شری نریندرا مودی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ فوج کے اعلیٰ افسران،شہید فوجی جوانوں کے رشتہ داروں کے علاوہ بہت سارے عام لوگوں نے بھی اس تقریب میںشرکت کی۔اس موقعے پر وزیر اعظم نے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سوا ارب لوگ نہ صرف ان جوانوں کی قربانیوں کو یاد کرتے ہیں بلکہ اُن کی بہادری پر فخر بھی محسوس کرتے ہیں، جنہوں نے دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے وطن کی حفاظت اور ملک کی سالمیت پر کسی قسم کی آنچ آنے نہیں دی۔یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ملک کی فوج ہمیشہ دن رات اپنے ملک کی حفاظت کے لئے چاک و چوبند رہتی ہے جبکہ ملک کےعوام اپنے اپنے کام میں مگن رہتے ہیں ۔

ملک کی ترقی اور خوشحالی تب تک ممکن نہیں بن سکتی ہے، جب تک ملک کی فوج سرحدوں کی حفاظت جوان مردی اور بہادری کے ساتھ انجام نہ دے۔ملک کی فوج کے لئے سالانہ بجٹ کا ایک بڑا حصہ اسی لئے مختص رکھا جارہا ہے کیونکہ ملک کی فوج کی بدولت ملک کی سالمیت ،یکجہتی اور عام لوگوں کی خوشحالی برقرار رہتی ہے۔جہاں تک ملک کے سیاستدانوں کا تعلق ہے ،وہ اپنی سیاست کی فکر میں ہمیشہ لگے رہتے ہیں ۔اپنی سیاست کو پروان چڑھانے میں وہ کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں۔موجودہ دور کی سیاست میں ایسے لوگ دن بہ دن شامل ہوتے ہیں جو صرف اپنے دوست واحباب ،رشتہ داروں اور سیاسی فائدے کے لئے ملک کی سالمیت کو بھی نقصان پہنچانے سے گریز نہیں کرتے ہیں ،وہ ملک کی فوج کو ملازمت کے ترازو میں تولتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے۔

اگر ملک کے کسی سرمایہ دار یا سیاستدان کو اپنے بچے کو فوج میں داخل کرنے کے لئے کہا جائے، شاید وہ نفی میں جواب دے گا کیونکہ انہیں بخوبی معلوم ہے کہ فوج میں شامل جوان کوکسی بھی وقت دشمن کے ساتھ مقابلہ آرائی کا سامنا ہوسکتا ہے۔جہاں تک وزیر اعظم نریندرا مودی کا تعلق ہے، انہوں نے گزشتہ دس برسوں کے دوران سب سے بڑا تہوار دیوالی سرحدوں پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ ملکر منائی،جو اس اہم اور مقدس دن پر بھی اپنے گھر والوں کے ساتھ نہیں رہتے ہیں بلکہ اپنی ڈیوٹی سرحدوں اور دور دراز علاقوں میں انجام دیتے رہتے ہیں۔ملک میں عید ہویا دیوالی،کرسمس ہو یا گروپورب ملک کے فوجی جوان،حفاظتی اہلکار ریاستوں کی پولیس اہلکار ملک کی سرحدوں اور اندرونی سطح پر حفاظت میں مشغول رہتے ہیں۔یہ ان ہی کی بدولت ممکن ہو رہا ہے کہ ملک کے عام لوگ خوشیاں مناتے ہیں اور سکون کی زندگی بسر کرتے ہیں۔ہمیں نہ صرف ملک کے ان فوجی جوانوں کو سلام پیش کرنا چاہیے بلکہ اندرونی سطح پر سلامتی کے لئے کام کرنے والے اُن پولیس اور دیگر حفاظتی اہلکاروں کو بھی عزت و اخترام کرنا چاہیے جو واقعی ملک کے لئے اپنی جان دینے کے لئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔جتنا ممکن ہو سکے عام لوگوں کو حفاظتی اداروں سے وابستہ ہر فرد سے پیار و محبت سے پیش آنا چاہئے اور اُن کے قومی جذبات کو سلام پیش کرنا چاہیے جس میںملک کے موجودہ وزیر اعظم ہمیشہ پیش پیش رہتے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img