سری نگر،: وادی کشمیر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے بیچ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے منگل کو کشمیرصوبے کے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کردیا ہے ۔حکمنامے کے مطابق وادی کشمیر کے سبھی سرکاری وغیر سرکاری تعلیمی ادارے صبح 8 بجے سے دوپہر 1 بجے تک کھلے رہیں گے اور اسی مدت کے دوران درس وتدریس کا عمل جاری رہے گا ۔
اسکول ایجوکیشن کشمیر کے ڈائریکٹر (ڈی ایس ای کے) نے ایک حکم نامے میں کہا کہ والدین اور دیگر افراد کی جانب سے متعدد نمائندگان کی جانب سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر یہ فیصلہ لیا گیا ۔
جاری گرمی کی لہر کی وجہ سے طلباء کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد فیصلہ لیا گیا ۔موسم کی پیشگوئی یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں موسمی صورتحال میں کسی بھی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔
“حکمنامے کے مطابق تمام امور کا جائزہ لینے اور غور وخوض کے یہ فیصلہ لیا گیا کہ کشمیر صوبے میں دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں ہائر سیکنڈری سطح تک کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ پرائیویٹ اسکولوں میں کلاس ورک صبح 8:00 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہے گا۔”
حکمنامے کے مطابق تدریسی وغیر تدریسی عملہ صبح 8 بجے سے دوپہر دو بجے تک اپنی ڈیوٹی دیں گے جبکہ اس شیڈول 10 اگست 2024 تک جاری رہے گا۔