جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں 31 جولائی تک موسم میں بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں: محکمہ موسمیات

سری نگر: جھلسانے والی گرمی کے بیچ محکمہ موسمیات نے جموں وکشمیر میں 31 جولائی تک موسم میں کسی بھی بڑی تبدیلی کو خارج از امکان قرار دیا ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں 26 جولائی تک گرم اور مرطوب موسم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں 22 سے 26 جولائی تک مطلع جزوی یا کلی طور ابر آلود رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران جموں خطے میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعد میں 27 اور 28 جولائی کو کشمیر اور جموں خطے میں کہیں کہیں رک رک کر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں 29 سے 31 جولائی تک بھی کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔
محکمے نے اپنی ایڈوئزری میں کہا کہ اس دوران جموں خطے کے خطرناک علاقوں میں تیز بارشوں سے لینڈ سلائنڈنگ، مٹی کے تودے یا چٹانیں کھسک آنے کے بھی امکانات ہیں۔
انہوں نے ایڈوائزری میں مزید کہا کہ جموں وکشمیر میں 26 جولائی تک گرم اور مرطوب موسم کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔
دریں اثنا وادی میں جہاں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج ہو رہا ہے وہیں شبانہ درجہ حرارت بھی معمول سے زیادہ ریکارڈ ہو رہا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت20.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت13.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت14.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم سے درجہ حرارت17.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img