جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ہفتے کے روززلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں ہفتے کی سہ پہر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشتواڑ میں پانچ بجکر 34منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پرزلزلے کی شدت 3.5 ریکار ڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
