جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر سب کو متحد ہونے کی ضرورت :مرکزی وزیر جتیندر سنگھ

جموں: وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتے کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں دہشت گردی کو نیست و نابود کرنے کی خاطر سب کو آگے آنا چاہئےانہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں دہشت گرد حملوں کے بعد سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے نئی حکمت عملی اپنائی جارہی ہیں۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے ڈوڈہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں دہشت گردوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔
ان کے مطابق ملی ٹینسی سے متاثرہ جموں کے علاقوں میں ولیج ڈیفینس گارڈ ز کو دوبارہ فعال کیا گیا اور انہیں جدید خطوط پر بھی استوار کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا، "حکومت نے یہ بھی فیصلہ لیا ہے کہ جہاں بھی ضرورت ہو، ولیج ڈیفنس گارڈز کو دہشت گردوں کی طرف سے درپیش چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے کثیر الجہتی حکمت عملی کے حصے کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔”انہوں نے مزید بتایا کہ نویں کی دہائی میں جب دہشت گردی اپنے عروج پر تھی جموں وکشمیر کے لوگوں نے ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو اُس وقت بھی ناکام بنایا ۔
مرکزی وزیر نے مزید بتایاکہ جموں خطے میں سرگرم دہشت گردوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔تعمیر وترقی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کے ہر علاقے میں کام شروع کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشتواڑ ، بدرواہ میں ٹنلوں کی تعمیر پر بھی کام شروع کیا گیا ہے تاکہ لوگوں پریشانیوں سے نجات مل سکے۔
وزیر نے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر کے تمام خطوں کی مساوی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے انتھک محنت کر رہی ہیں۔ان کے مطابق مودی حکومت سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس کے نعرے پر کاربند ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img