نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کی صبح آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی سے بات کی اور جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں دہشت گردوں کے ساتھ فوجی جوانوں کے تصادم کے بارے میں معلومات حاصل کیں پیر کی شام شروع ہوئے انکاؤنٹر میں ایک افسر سمیت پانچ فوجی اہلکار شدید طور پر زخمی ہو گئے ان میں سے ایک افسر سمیت چار فوجیوں نے بعد میں دم توڑ دیا ۔
وزیر دفاع کے دفتر نے آج صبح کہا کہ مسٹر سنگھ نے جنرل دویدی سے بات کی ہے۔ آرمی چیف نے وزیر دفاع کو زمینی صورتحال اور تصادم کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے مسٹر سنگھ کو ریاست میں چلائی جارہی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے بارے میں بھی بتایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں فوج کے دہشت گردوں کے ساتھ کئی انکاؤنٹر ہو ئے ہیں۔ ان میں کئی دہشت گرد مارے جا چکے ہیں لیکن اچھی خاصی تعداد میں فوجی بھی شہید ہو رہے ہیں۔