اتوار, نومبر ۱۰, ۲۰۲۴
9.4 C
Srinagar

این پی سی آئی انٹرنیشنل قطر میں یو پی آئی ادائیگی شروع کرنے کی کر رہا ہے تیاری

نئی دہلی،:  این پی سی آئی انٹرنیشنل پیمنٹس لمیٹڈ (این آئی پی ایل) نے قطر میں کیو آر کوڈ پر مبنی یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی ) ادائیگی سروس شروع کرنے کے لیے کیو این بی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

این پی سی آئی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے ملک بھر میں کیو آر کوڈ پر مبنی یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی ) ادائیگیوں کو شروع کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے سب سے بڑے مالیاتی ادارے کیو این بی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پہل کیو این بی مرچنٹ نیٹ ورک کے ذریعے قطر میں یو پی آئی کی ادائیگی تسلیم کئے جانے کے قابل بنا کر ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے، جس سے ملک میں آنے اور جانے والے ہندوستانی مسافروں کو کافی فائدہ ہوگا۔

یہ شراکت داری ہندوستانی سیاحوں کو ریٹیل اسٹورز، سیاحتی مقامات، تفریحی مقامات، ڈیوٹی فری دکانوں اور ہوٹلوں پر اپنی ترجیحی ادائیگی کا طریقہ استعمال کرنے کا اختیار فراہم کرے گی۔ یہ اعلان خاص طور پر اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ہندوستانی قطر کے بین الاقوامی وزیٹرز کے دوسرے سب سے بڑے گروپ کے طور پر رینک کرتے ہیں۔

یو پی آئی ادائیگیوں کو اپنانے سے، قطری کاروباری بھی تیز اور زیادہ آسان ادائیگی اور چیک آؤٹ کے عمل کو فراہم کرنے کے قابل ہو جائیں گے، صارفین کی اطمینان میں اضافہ ہو گا اور ملک بھر میں کاروبار کے لیے کئی مواقع کھلیں گے۔این پی سی آئی انٹرنیشنل قطر میں یو پی آئی ادائیگی شروع کرنے کی کر رہا ہے تیاری

یو این اآئی

Popular Categories

spot_imgspot_img