کانگریس کا جموں میں ہو رہے ملی ٹنٹ حملوں کے خلاف احتجاج

کانگریس کا جموں میں ہو رہے ملی ٹنٹ حملوں کے خلاف احتجاج

جموں،:  جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی نے جمعرات کو یہاں جموں خطے میں ہو رہے ملی ٹنٹ حملوں کے خلاف احتجاج درج کیا۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ پاکستان کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔

اس موقع پر کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ‘جموں خطے میں ہو رہے دہشت گردانہ حملوں کو فوری طور پر روکا جانا چاہئے اور دہشت گردوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی انجام دی جانی چاہئے’۔

انہوں نے کہا: ‘بی جے پی آج دہشت گردی پر بات نہیں کر رہی ہے ہمارے 6 جوان شہید ہوئے 5 زخمی ہوئے لیکن بی جے پی کی طرف سے کوئی مذمتی بیان سامنے نہیں آیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘کانگریس دہشت گردی کے خلاف بی جے پی کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے’۔

وقار رسول نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی جموں وکشمیر میں دہشت گردی ختم کرنے کے کھوکھلے دعوے کر رہی ہے لیکن دہشت گردانہ حملے لگاتار ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘موجودہ مرکزی سرکار کمزور ہے اور یہ سرکار چھپا رہی ہے’۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.