ممبئی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد ممبئی ٹرسٹ اور سنی جمعۃ العلماء چاند کمیٹی نے علیحدہ علیحدہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ اج بروز ہفتہ 29 ذی الحجہ کو محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا،اس لیے بروز اتوار سات جولائی 2024 کو 30 ذی الحجہ ہوگی ۔
لہذا یکم محرم الحرام 1446 بروز پیر 8 جولائی2024 کو ہوگی اور یوم عاشورہ اور یوم شہادت کربلا واقع ہوگی۔سنی جمیعت العلماء چاند کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ممبئی اور اطراف میں کہیں سے چاند کی رویت کی کوئی خبر موصول نہیں ہوئی،لہٰذا آل انڈیا سنی جمعیت العلماء رویت ہلال کمیٹی ممبئی کی جانب سے قاضی شہر حضرت علامہ مفتی محمود اخترنے کل بروز اتوار 7 جولائی 2024 کو 30 ذی الحجہ ہونے کا فیصلہ ہے۔
اسلامی نیا سال ان شاء اللہ 1 محرم 1446 بروز پیر 8 جولائی 2024 سے شروع ہوگا۔
واضح رہے کہ ملک بھر سے چاند نہ ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔