جمعہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۴
24.9 C
Srinagar

مودی نے ایران کے نئے صدر مسعود پیزیشکیان کو مبارکباد دی

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مسعود پیزیشکیان کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ ہندوستان-ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا-’’ڈاکٹر پیزیشکیان کو اسلامی جمہوریہ ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔ ہمارے لوگوں اور خطے کے فائدے کے لیے ہمارے گرمجوشی اور طویل مدتی دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید ہے‘‘۔

ایران سے میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں اصلاح پسند صدارتی امیدوار مسعودپیزیشکیان نے بنیاد پرست سعید جلیلی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر پیزیشکیان کو 53.3 فیصد ووٹ ملے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img