بیجنگ،: چین نے شمالی شانسی صوبے کے تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے جمعہ کی صبح 6:49 بجے تیانہوئی 5-02 سیٹلائٹ گروپ کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔
سیٹلائٹ گروپ کو ایک ترمیم شدہ لانگ مارچ-6 کیریئر راکٹ کے ذریعے لے جایا گیا تھا اور یہ منصوبہ بند مدار میں داخل ہو گیا ہے۔مصنوعی سیاروں کے اس گروپ کو جغرافیائی نقشہ سازی، زمینی وسائل کے سروے، سائنسی تجربات اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
یہ کیریئر راکٹوں کی لانگ مارچ سیریز کا 527 واں مشن ہے۔
یو این آئی