ماسکو: روس کی فضائی اور میزائل ڈیفنس فورسز کے کمانڈر اور ایرو اسپیس فورسز کے ڈپٹی کمانڈر انچیف لیفٹیننٹ جنرل آندرے سیمینوف نے کہا کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد سے روسی فضائی دفاع افواج اور فضائی دفاعی ذرائع نے 550 سے زائد طیارے اور 27 ہزار ڈرون سمیت 42 ہزار سے زائد فضائی اہداف کو تباہ کردیا ہے۔
سیمینوف نے صحافیوں کو بتایا ’’خصوصی فوجی آپریشن کے دوران فضائی دفاعی فورسز نے مجموعی طور پر 42 ہزار سے زیادہ فضائی اہداف کو تباہ کیا ہے۔ اس میں 550 سے زیادہ طیارے، 180 سے زیادہ ہیلی کاپٹر اور 27,000 سے زیادہ یو اے وی (بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں) شامل ہیں۔‘‘
کمانڈر نے کہا کہ یوکرین کے ایک تہائی انسان بردار طیاروں کو آگے کے علاقوں سے مختصر فاصلے کے فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا ہے۔
یو این آئی