پہلگام میں لیفٹنٹ گورنر کی زیرصدارت سیول وپولیس حکام کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

پہلگام میں لیفٹنٹ گورنر کی زیرصدارت سیول وپولیس حکام کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

یاترا کے پُرامن انعقاد اور یاتریوں کو لازمی سہولیات کی فراہمی یقین بناناہوگی:منوج سنہا

سری نگر/لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو پہلگام میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سالانہ امرناتھ یاترا2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔جے کے این ایس کے مطابق اس اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ میں امرناتھ شرائن بورڈ کے چیف ایکزیکٹو آفیسر ڈاکٹر مندیپ کمار بھنڈاری ۔آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی، آئی ،سیکرٹری محکمہ تعمیرات عامہ بھوپندر کمار، صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری، ڈپٹی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد اور ایس اے ایس بی، سیکورٹی فورسز، سول اور پولیس انتظامیہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یاترا کے راستوں پر پولیس اور سیکورٹی اہلکاروں، ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے، ڈیوٹی افسران، راحت اور بچاو¿ ٹیموں اور صفائی کے عملے کی تعیناتی پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے سرشار افسران کو تعینات کرنے کی ہدایت کی جو اپنے متعلقہ محکموں کی طرف سے تیار کردہ سہولیات کے موثر کام کاج کو دیکھیں گے۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہاکہ یاتری جموں کشمیر کے سفیرہیں۔ انہوں نے کہاکہ تمام اسٹیک ہولڈر محکموں، پولیس، سیکورٹی فورسز اور خدمات فراہم کرنے والوں کے درمیان عظیم تر ہم آہنگی کسی پریشانی سے پاک یاترا کے بہترین انتظامات کو یقینی بنائے گی۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ محفوظ اور ہموار یاترکے لیے سہولیات کے حوالے سے خاطر خواہ بہتری لائی گئی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یاترا کے راستے پر ہموار انتظامات، آکسیجن سلنڈروں کا مناسب ذخیرہ اور کسی بھی طبی ہنگامی صورت حال کے لیے ایمبولینس اور ہیلی کاپٹروں کی تعیناتی پر زور دیا۔انہوں نے ٹریک، رہائش، بجلی، پانی، مواصلات، صحت، فائر اور ایمرجنسی سروسز کا بھی جائزہ لیا۔بعد میں، لیفٹیننٹ گورنر نے پہلگام میں نن ون پہلگا م بیس کیمپ میں یاتریوں کے لیے موجود سہولیات کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.