ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے: منوج سنہا کی لوگوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے: منوج سنہا کی لوگوں سے خون عطیہ کرنے کی اپیل

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے خون کے عطیہ دہندگان کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں سے قیمتی انسانی زندگیاں بچانے کے لئے باقاعدگی سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے خون عطیہ کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اس نیک مقصد کے لئے وابستگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے۔
Follow Asian Mail Communications on Whatsapp Join Now

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے جمعہ کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر میں خون عطیہ کرنے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ ان کی اس نیک مقصد کے لئے وابستگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے’۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘میں اس موقع پر لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کے لئے باقاعدگی سے خون کا عطیہ دیں اور احسان کا تحفہ بانٹیں’۔بتادیں کہ خون کے عطیہ دہندگان کا عالمی دن (ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے) ہر سال 14 جون کو منایا جاتا ہے۔اس کا مقصد خون کی منتقلی کے لئے محفظ خون اور خون کی ضرورت کے بارے میں آگاہی پھیلانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.